پنجا ب کا بجٹ کا انتہائی متوازن اور عوام دوست بجٹ ہے ‘ صوبائی وزراء

ہفتہ 13 جون 2015 14:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) صوبائی وزیر ہاؤسنگ ، تعمیرات و مواصلات ملک تنویر اسلم اعوان اور مشیر وزیراعلی برائے لائیوسٹاک محمد ارشد جٹ نے موجودہ بجٹ کو پنجاب کا انتہائی متوازن اور عوام دوست بجٹ قرار دیتے ہوئے پنجاب حکومت کو مبارکبادپیش کی اور کہا کہ موجودہ بجٹ میں پنجاب صاف پانی پروگرام کے تحت آئندہ 3سالوں میں 70ارب روپے کی خطیر رقم سے صوبے بھر کے دیہاتوں میں 4کروڑ سے زائد افراد کو صاف شفاف اور محفوظ پانی کی فراہمی کے لئے 11ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جو کہ شہریوں کے لئے انتہائی خوش آئند ہے- انہوں نے کہاکہ وزیراعلی روزگار سکیم کے تحت بیروزگار مردوخواتین کو باعزت روزگار اور گاڑیوں کی فراہمی موجودہ حکومت کا بہترین فیصلہ ہے -انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو بلاسود قرضوں کی فراہمی جوگزشتہ برسوں میں 11ارب تھی اس میں مزید 2ارب روپے شامل کرنا موجودہ بجٹ کا انتہائی اہم حصہ ہے -یہ قرضے اخوت کے تحت دیئے جاتے ہیں جن کی سو فیصد واپسی کامیابی کی ضمانت ہے-مجموعی طور پر پنجاب کاموجودہ بجٹ عوام دوست بجٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :