مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے رہنما راجہ نہیب ٹھاکر کابجلی کے ٹیرف میں حالیہ اضافہ پر اظہار تشویش

ہفتہ 13 جون 2015 15:16

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) سابق امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے تھری میرپور مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے مرکزی راہنما و ایکشن فورم متاثرین منگلاڈیم کے صدر راجہ نہیب ٹھاکر نے بجلی کے ٹیرف میں حالیہ اضافہ پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرپور کے با سیوں نے پاکستان کو سر سبز و شاداب رکھنے کیلئے دوبار قربانی دی اور اپنے آباؤ اجداد کے قبروں کو پانی کی نظر کیا لیکن اس کا صلہ انہیں بد ترین لوڈشیڈنگ اور مہنگی ترین بجلی کی صورت میں دیا جارہا ہے جو انتہائی ظلم و زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اس انتہائی سنگین مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے بجلی کے ٹیرف میں اضافہ کا فیصلہ واپس لے، متاثرین منگلا ڈیم پہلے ظلم و زیادتی کا شکار ہیں انہیں اور پریشان نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید ریاستی عوام کی نمائندگی کا حق کھو چکے ہیں انہیں چاہیے کہ فوری استعفیٰ دیں انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کے عوام مسائل کا شکار ہیں اور وزیراعظم نے کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم کر رہا ہے ریاستی ادارے تباہ ہو چکے ہیں دفتروں میں کوئی افسر موجود نہیں ہوتا ہر ایک نے اپنی اسٹیٹ بنا رکھی ہے انجمن غلامان فریال تالپور کی وجہ سے ریاستی شخص مجروع ہور رہا ہے چوہدری عبدالمجید وزیراعظم ضرور ہیں مگر ان کے پاس کو ئی اختیارنہیں ہیں آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن سردار سکندر حیات،راجہ فاورق حیدر اور چوہدری طارق فاروق کی قیادت میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کر یگی

متعلقہ عنوان :