پتوکی،تین بچوں کی ماں کو شو ہر نے سسرال کیساتھ ملکر قتل کر دیا،ور ثا کا وزیر اعلی پنجاب سے نو ٹس لینے کا مطالبہ

ہفتہ 13 جون 2015 15:19

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) تین بچوں کی ماں کو شو ہر نے سسرال کے ساتھ ملکر قتل کر دیا ۔ور ثا کا وزیر اعلی پنجاب سے فوری نو ٹس کا مطالبہ،مقتولہ کو سپرد خاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نو احی علاقے اعوان چک 39کی رہائشی اور تین بچوں کی ماں بشیر اں بی بی کو اسکے شو ہر اظہر حسین ،طاہر حسین ،شاہد حسین اور نسرین بی بی نے گلا دبا کر قتل کر نے کے بعد افواء پھیلائی کہ بشیر اں کو کر نٹ لگا ہے یہ بہانا بنا کر دفن کر نے کی کو شش کی تو بشیراں کے والد ظفر علی کی اطلاع پر پو لیس نے قبر ستان لے جاتے ہو ئے نعش کو قبضے میں لے کر پو سٹ مارٹم کروایا تو میڈیکل میں گلا دبانے اور تشدد کے نشا نات آئے تھانہ صدر پتوکی نے قتل کا مقد مہ درج کر کے ملزمان کی گر فتاری کے لئے چھاپے مار نے شروع کر دئیے پو لیس کے مطابق قاتل شو ہر اظہرنے ایک عورت نسرین کے عشق میں مبتلا ہو نے کی وجہ سے گلا دبا کر قتل کیا ہے جبکہ دوسری طرف مقتولہ کو سپر د خاک کر دیا گیاور ثا نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے فوری نو ٹس کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :