آزادکشمیر کی تعمیر وترقی کے ہیرو چوہدری عبدالمجید ہیں ،چوہدری محمد اشرف

ہفتہ 13 جون 2015 15:20

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)وزیراعظم آزادکشمیر کے معاون خصوصی چوہدری محمد اشرف نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کی تعمیر وترقی کے ہیرو وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید ہیں ۔موجودہ حکومت نے چا ر سال کے عرصہ میں آزادکشمیر بھر میں میگا پراجیکٹس اور میڈیکل کالجز یونیورسٹیوں کا قیام کر کے آزاد خطہ کی تقدیر بدل دی ہے میرپور کی تعمیر وترقی بلاتخصیص جاری ہے ۔

منگلا ڈیم کی تعمیر اور ریزنگ کے وقت میرپور کے لوگوں کی دی جانے والی قربانیوں کو پیپلزپاڑٹی کی حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ،محترمہ فریال تالپور اور وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی ذاتی کوششوں اور خصوصی توجہ کی وجہ سے متاثرین منگلا ڈیم کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں ذیلی کنبہ جات ،سوئی گیس سیوریج جیسے مسائل کو جلد حل کروائینگے ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی غریبوں ،مزدوروں ،ہاریوں کی جماعت ہے پی ایس ایف،پی وائی او اور دیگر کارکنان پیپلزپارٹی کی مضبوطی اور آئندہ الیکشن کیلئے بھرپور تیاری کریں ۔قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ویژن کے مطابق آزاد خطہ کی تعمیر وترقی کا سفر جاری رہیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نانگی ہاؤس میں ملنے والے مختلف عوامی وفود سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

وفود میں سابق سینئرنائب صدر چیمبر آف کامرس چوہدری شبیر چیچی ،صابر چیچی ،اظہر بھٹی پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول کلری راجہ راشد تراب ،نور حسین انقلابی ،شاہد راٹھور ،راجہ شہپال ،منیر احمد ،چوہدری محمد اشرف آف رچیال کے علاوہ دیگر معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔معاون خصوصی چوہدری محمد اشرف نے کہا کہ میرپور کے لوگوں نے ہمیشہ مجھے عزت اور پیار دیا ہے الیکشن میں جو وعدے کیے تھے ان پر بتدریج عمل درآمد ہو رہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بلدیہ میرپور کی درجنوں اسکیموں پر کام جاری ہے جن میں سے 13اسکیمیں مکمل ہو چکی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شہر کے دیگر مسائل کے حل کے لیے پلاننگ جاری ہے میرپور کے عوام اطمینان رکھیں ان کے تمام کام بلا تخصیص ان کی دہلیز پر حل ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ میرپور کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں دی جائینگی ۔