کراچی، رمضان المبارک سے قبل مہنگائی اور دہشت گردی پر قابو پایا جائے،اکرام ترمذی

ہفتہ 13 جون 2015 16:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) معروف عالم دین اور خطیب مولانا اکرام حسین ترمذی نے کہا کہ رمضان المبارک سے قبل مہنگائی اور دہشت گردی پر قابو پایا جائے ،مسجد ایلیا میں علماء و معززین کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اس وقت اقرباء پروری ،کرپشن اور رشوت ستانی کا بازار گرم ہے جبکہ مہنگائی اپنے عروج پر ہے اور عوام پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے میں عوام کس سے فریاد کریں،لہٰذا ضروری ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ دی جائے تاکہ وہ بھی سکھ کا سانس لے سکیں ،اس موقع پر مولانا حسین مسعودی،مولانا عون نقوی،مولانا رجب علی بنگش ،مولانا سرباز،علامہ علی غنی،حکیم محمد احمد ،فخر شاہ،آصف شاہ ،مولانا عبدرالرزاق ،مہدی شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ علماء کرام رشوت ستانی،بدعنوانی اور کرپشن کے خلاف آواز بلند کریں اس کے ساتھ ساتھ خودکش حملوں کو علا اعلان حرام قرار دیا جائے اور گلی کوچوں اور محلے کی سطح پر فرقہ واریت کے خلاف آواز بلند کی جائے ۔