رینجرز قوم کا خون چوسنے والے بیورو کریٹس اور سیاستدانوں کو کٹہرے میں لائے،عون نقوی
ہفتہ 13 جون 2015 16:06
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ ڈی جی رینجرز جنرل بلال اکبر کی رپورٹ عوام کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے ۔رینجرزا اور خفیہ ادارے عوام کا خون چوسنے والے سیاستدانوں بیوروکریٹس ،وزراء ،افسران بالا اور بدعنوان اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کر کے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔
رضویہ سوسائٹی میں علماء و معززین کے اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ 60سال سے نا اہل بدعنوان ،ملک دشمن سیاستدانوں نے عوام کی محنت اور ٹیکس کا پیسہ ذاتی جاگیر بنانے میں استعمال کیا لہٰذا ان کا سخت محاسبہ کیا جائے اور بلا تفریق سخت آپریشن کے ذریعے مرنے والے سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کی اولادوں کی جائیدادیں ضبط کی جائیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ڈی جی رینجرز نے جن شعبوں کی نشاندہی کی ہے ان کی تفتیش کی جائے اور ملک کو دیوالیہ کرنیوالوں کو عبرت ناک سزاء دی جائے۔
کیونکہ ان کرپٹ اور نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے غریب غریب تر اور امیر امیر ترین ہوتا جا رہا ہے ،پولیس کو حکمرانوں اور سیاست دانوں کا ذاتی ملازم بنا دیا گیا ہے،لہٰذا انہیں مکمل آزادی دی جائے تاکہ ڈی جی رینجرز اور خفیہ اداروں کے اہلکار آزادانہ اپنے امور انجام دے سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.