قومی و بین الاقوامی مبصرین اور میڈیا کا گلگت بلتستان کے الیکشن کی شفافیت پر اعتماد عظیم کامیابی ہے، گلگت بلتستان میں پر امن الیکشن کا انعقا د اُن کے لئے بہت بڑا چیلنج تھا ، پاک فوج ، ایف سی ، جی بی سکاؤٹ اور مقامی انتظامیہ کی کاوشوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں ، ان اداروں کے احسن اقدامات کی وجہ سے سیکورٹی کو فول پروف بنایا گیا جس کی وجہ سے لوگوں میں اس سیاسی عمل میں شرکت کے لئے بھرپور اعتماد پیدا ہوا،کامیابی کے اس جشن کو جمہوریت کی کامیابی کے نام کرتا ہوں
گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر کاسانگلہ ہل میں جلسے سے خطاب
ہفتہ 13 جون 2015 16:14
سانگلہ ہل ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) گورنر گلگت بلتستان ووفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے سانگلہ ہل میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی و بین الاقوامی مبصرین اور میڈیا کا گلگت بلتستان کے الیکشن کی شفافیت پر اعتماد ایک عظیم کامیابی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پر امن الیکشن کا انعقا د اُن کے لئے بہت بڑا چیلنج تھا جس کو انہوں نے اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی سے پاک فوج اور مقامی انتظامیہ کی مدد سے احسن طریقے سے سر انجام دیا ۔
انہوں نے پاک فوج ، ایف سی ، جی بی سکاؤٹ اور مقامی انتظامیہ کی کاوشوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان اداروں کے احسن اقدامات کی وجہ سے سیکورٹی کو فول پروف بنایا گیا جس کی وجہ سے لوگوں میں اس سیاسی عمل میں شرکت کے لئے بھرپور اعتماد پیدا ہوا۔(جاری ہے)
گورنر گلگت بلتستان نے اس موقع پر گلگت بلتستان کے مختلف مکتبہ فکر کے علماء اور اُن کے پیروکار وں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے مساجد بورڈ کے ذریعے امن و امان قائم رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ۔
چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہاکہ الیکشن کے موقع پر امن و امان قائم رکھنا اُن کے فرائض منصبی میں شامل تھا جبکہ الیکشن کو صاف وشفاف بنانے میں الیکشن کمیشن یقینی طورپر مبارکباد کے مستحق ہے ۔ ایک ایسے ماحول میں جہاں ہر طرف دھاندلی کا واویلا کیا جارہا ہے ایسے میں ایک بلا اعتراض صاف و شفاف انتخاب بلاشبہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے جوکہ ملک کے دوسر ے حصوں کیلئے قابل تقلید ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج میں کامیابی کے اس جشن کو جمہوریت کی کامیابی کے نام کرتا ہوں ۔ ایسے صاف و شفاف اور پرامن انتخابات ملک میں نا صرف لوگوں میں سیاسی شعور و بالغ نظری کو اجاگر کریں گے بلکہ جمہوریت کو مزید مضبوط کرنے کا سبب بھی بنے گے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ یہ اسی سیاسی شعور کا نتیجہ ہے کہ آج ملک کے طول و عرض میں عوام میاں نواز شریف کے ملک کے متعلق وژن سے بخوبی واقف ہوچکے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.