راولپنڈی : آپریشن ضرب عضب کو ایک سال مکمل، فاٹا، خیبر ایجنسی اور شمالی وزیرستان میں اہم کامیابیاں ملیں۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 13 جون 2015 16:23

راولپنڈی : آپریشن ضرب عضب کو ایک سال مکمل، فاٹا، خیبر ایجنسی اور شمالی ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جون 2015 ء) : آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضرب عجب کو شروع ہوئے ایک سال مکمل ہو چکا ہے. آئی اسی پی آر نے بتایا کہ اس ایک سال کے دوران پاک فوج کو فاٹا، شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں، ایک سال میں 2763 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا جبکہ دہشت گردوں کے 837 ٹھکانے تباہ کر دئے گئے.

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضرب عضب میں ہزاروں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا، آپریشن میں دہشت گردوں کے قبضے میں لیا گیا 253 ٹن بارودی مواد تباہ کیا گیا، جبکہ خفیہ اطلاعات پر 9 ہزار سے زائد آپریشن کیے گئے. شہروں میں موجود 218 دہشت گرد بھی ہلاک کیے گئے. علاوہ ازیں اسلحے میں میں مختلف نوعیت کا 18 ہزار سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا جسے قبضے میں لیا گیا قبضے میں لیے گئے اسلحے میں اسنائپرز، راکٹ لانچرز اور رائفلیں بھی شامل ہیں، دہشت گردوں سے قبضے میں لیے گئے اسلحہ کی کل تعداد 18087 ہے.

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ایک سال کے دوران 357 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا. آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایک سال کے دوران آپریشن ضرب عضب کی بدولت نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں.