اسٹار پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل کی انگلش ٹی20 لیگ میں تباہ کن باوٴلنگ

ہفتہ 13 جون 2015 16:27

چیسٹرلی اسٹریٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) اسٹار پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل نے انگلش ٹی20 لیگ میں تباہ کن باوٴلنگ کرتے ہوئے سابقہ فارم میں واپسی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے میں فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

(جاری ہے)

نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں سعید اجمل کی ٹیم وورسسٹر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان ڈیرل مچل کے 59 اور روز وٹلی کے 53 رنز کی بدولت اسکور بورڈ پر 159 رنز کا مجموعہ سجایا۔

جواب میں ڈرہم کی ٹیم شاندار آغاز کے باوجود مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور وورسسٹر شائر نے سنسنی خیز میچ میں تین رنز سے فتح اپنے نام کر لی۔سعید اجمل نے چار اوور کے کوٹے میں ایک میڈن کرتے ہوئے مجموعے طور پر 16 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا۔کپتان مچل کو دو وکٹیں اور 56 رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔