فیصل آباد؛ٹیکسٹائل ملز میں گیس پریشر بڑھنے سے زہریلی گیس پھیل گئی ،دم گھٹنے سے پانچ ملازمین بے ہوش

ہفتہ 13 جون 2015 16:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ٹیکسٹائل ملز میں گیس پریشر بڑھنے سے زہریلی گیس پھیل گئی ،دم گھٹنے سے پانچ ملازمین بے ہوش ہو گئے ،ہسپتال ذرائع کے مطابق بٹالہ کالونی کے علاقہ ڈگرنوالہ روڈ پر واقع منصور فیبرکس ٹیکسٹائل ملزمیں ایک فیبرکس کھاتہ میں مزدور کام کررہے تھے کہ اس دوران اچانک گیس کے بڑے بوائلر سے بھاری مقدار میں زہریلی گیس کی لیکج شروع ہو گئی جس کے سبب دم گھنٹنے سے ملز کے محنت کش 35سالہ محمد شبیر ،تیس سالہ زاہد ،بتیس سالہ افتخار ،تیس سالہ سرفرازاور اٹھائیس سالہ نذیر بے ہو ش ہوگئے ،دیگر ملازمین کی اطلاع پر ریسکیو 1122کی امدادی ٹیموں نے بیہوش ملازمین کو سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی حالت تسلی بخش بیان کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :