فیصل آباد؛مدینہ ٹاؤن میں زیر تعمیر بلڈنگ کی چھت گرنے سے دو مزدور ملبے تلے دب گئے، ایک کی حالت نازک

ہفتہ 13 جون 2015 16:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)مدینہ ٹاؤن کے علاقہ فیصل گارڈن میں زیر تعمیر بلڈنگ کی چھت گرنے سے دو مزدور ملبے تلے دب گئے۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں ایک کی حالت نازک، ریسکیو ذرائع کے مطابق فیصل گارڈن میں ایک مکان کا تعمیراتی کام جاری تھا کہ اس دوران اچانک زوردار دھماکے سے چھت زمین بوس ہوگئی اور اس کے نیچے کام کرنیوالے اٹھائیس سالہ غلام محی الدین اور اکر م ولد صدیق چھت کے ملبے تلے دب گئے، دیگر مزدوروں کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر دونوں مزدوروں کو ملبے سے نکال کر شدید زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا جہاں غلام محی الدین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔