Live Updates

وفاقی حکومت الیکشن میں پری پول دھاندلی کیلئے (ن) لیگ کے امیدواروں میں کروڑوں روپے تقسیم کررہی ہے ‘نواز شریف نے بھی 5 ارب کشمیر کونسل منتقلی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں تاکہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں میں تقسیم کیا جا سکیں‘آزاد کشمیر حکومت نے بھی مختلف محکموں کے پیسے کاٹ کر اور اور جو پہلے استعمال نہیں ہوئے اور اب جون کے مہینے میں دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار کررہے ہیں

آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی پریس کانفرنس

ہفتہ 13 جون 2015 16:45

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کہا ہے کہ وفاقی حکومت الیکشن میں پری پول دھاندلی کے لئے ن لیگ کے امیدواروں ،میں کروڑوں روپے تقسیم کررہی ہے جبکہ نواز شریف نے بھی 5 ارب کشمیر کونسل منتقلی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔تاکہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں میں تقسیم کیا جا سکے۔

اسی طرح آزاد کشمیر حکومت نے بھی مختلف محکموں کے پیسے کاٹ کر اور اور جو پہلے استعمال نہیں ہوئے اور اب جون کے مہینے میں دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار کررہے ہیں اور اس میں سے ساٹھ کروڑ روپے SDP میں رکھ کر پیپلز پارٹی کے امیدواروں میں تقسیم کیے جارہے ہیں۔ اگرچہ یہ دونوں پارٹیوں کی ملی بھگت بھی ہے اور پی ٹی آئی کے خلاف مک مکا بھی ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم جس طرح میرپور کے عوام نے ان دونوں پارٹیوں کو ایک ارب سے زائد خرچ کرنے کے باوجود بھی شکست دی تھی اسی طرح آزاد کشمیر کے غیرتمند اور غیور عوام بھی لالچ اور خوف میں آئے بغیر انکو شکست دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں اپنی رہائشگاہ پربلائی گئی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے اس سکینڈل کی تفصیلات بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ کشمیر کونسل سے ن لیگی امیدواروں اور ممبران اسمبلی کے لئے 90 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جس میں سے فاروق حیدر ، افتخار گیلانی، راجہ نصیر، فاروق طاہر کو 3 جون کو یہ رقم ریلیز کر دی گئی ہے۔ اسی طرح 8 جون کو ن لیگ مظفر آباد کو 43 ملین ریلیز کر دئیے گئے ہیں۔ باغ کو 33 ملین اور سدھنوتی کو 25 فروری کو ہی دو سو ملین ریلیز کر دئیے گئے تھے۔ اسی طرح راولاکوٹ 350 ملین جبکہ8 جون کو چوہدری رخسار کو کھڑی شریف میں 10 ملین اور طارق فاروق کو 37 ملین روپے ریلیز کر دئیے گئے ہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات