ساتھرا جلال آباد لنک روڈ20سال گزرنے کے باوجود تعمیر نہ ہوسکی ‘20ہزار سے زائد آبادی کو مشکلات کا سامنا

ہفتہ 13 جون 2015 16:47

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) ساتھرا جلال آباد لنک روڈ20سال گزرنے کے باوجود تعمیر نہ ہوسکی ایم ڈی اے کی ملی بھگت کے باعث روڈ کا کام التوا کا شکار 20ہزار سے زائد آبادی کو مشکلات کا سامنا چیئرمین ایم ڈی اے نے تجاوزات کے نام پر غیر قانونی کثیر منزلہ پلازہ کی منظوری دے دی زلزلہ کے بعد تعمیر نو کے نام ساتھرا جلال آباد لنک روڈ کو اکھیڑ کر کشادگی و مرمتی کا کام ایم سی ڈی پی نے شروع کیا ایم ڈی اے نے تجاوزات کے نام پر مذکورہ روڈ کا کام التوا میں ڈالتے ہوئے چیئرمین ایم ڈی اے نے لنک روڈ پر غیرقانونی کثیر منزلہ پلازہ کااین او سی جاری کر دیا پلازہ چیئرمین ایم ڈی اے کے قریبی دوست کا بتا یا جاتا ہے پلازہ کی تعمیر کا کام گزشتہ کئی سالون سے متاثر ہو کر بند ہو چکا ہے جس سے ہزاروں کی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے مقامی آبادی نے پاکستان کے اعلیٰ احکام چیف سیکرٹری،ایم سی ڈی پی کے انچارج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذکوورہ روڈ کی تعمیر کا کام مکمل کرواتے ہوئے کثیر منزلہ عمارت کی تعمیر کا کام بند کروائیں مقامی افراد نے اس سلسلہ میں احتجاج کی دھمکی بھی دی ہے