مظفر آباد‘ عدالت نے سید انور حسین شاہ کو کمپنی کے اصل مالک اور منیجنگ پارٹنر چیئرمین قرار پانے کے بعد صحافی فدا حسین کی ضمانت منظور کر لی

ہفتہ 13 جون 2015 16:47

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) عدالت نے سید انور حسین شاہ کو کمپنی کے اصل مالک اور منیجنگ پارٹنر چیئرمین قرار پانے کے بعد صحافی فدا حسین کی ضمانت منظور کر لی بھری عدالت میں انٹرنیشنل ٹریڈ وژن کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کی ملکیت کا دعویٰ سچ ثابت نہ کر سکنے اور قرآن پاک اٹھا کر کلمہ پڑھ کرجھوٹی قسمیں اٹھانے کہ میرا انور حسین شاہ سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے پر انور حسین شاہ نے عدالت کے سامنے اپنے مالک ہونے کے ثبوت مہیا کئے تو مجاہد نقوی کو صحافی برادری ، وکلاء ، سول سوسائٹی کی کثیر تعداد کے سامنے ندامت ، شرمندگی اور حزیمت کا سامنا کرنا پڑا سید انورحسین شاہ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسے افراد جو کمپنی کی ملکیت کے غلط دعویٰ کرنے اور کمپنی کے معاملات میں ناجائز مداخلت کرنے اور اس پر ناجائز قبضہ کرنے اور اسکے وسائل کو غیر قانونی طور پر تصرف کرنے ، جعلی دستاویزات مرتب کرنے اور اس پر رجسٹرار کمپنیز کی طرف سے نوٹس نہ لینے پر راہ فرار اختیار کرنے ، بینک میں جعلی اکاؤنٹ کمپنی کے نام پر کھلوانے ، انکم ٹیکس کے نوٹسز کے جواب میں غلط دستاویزات او رمئوقف اختیار کرنے اور عرصہ چھ سال سے کمپنی کی آمدن کو ہڑپ کرنے ، ذہنی اذیت دینے پر ضابطہ کی قانونی کاروائی کرینگے اور جرم کی نوعیت کے اعتبار سے مختلف ایف آئی آر درج کروائیں گے ان کا کہنا تھا کہ مجاہد نقوی کی ذاتی بلڈنگ واقع مدینہ مارکیٹ جو کمپنی نے کرایہ پر حاصل کی تھی اور اپنی مشینری وغیرہ کو وہاں نصب کیا جس پر بعد ازاں انہوں نے ناجائز قبضہ کر لیا اور مجھے اپنے کاروبار اور دفتر میں بیٹھنے سے روکا انہوں نے کہا کہ وہ انتظامیہ کو درخواست کرینگے کہ وہ کمپنی کے اثاثہ جات کو کسی اور مناسب جگہ منتقل کروانا چاہتے ہیں انکی قانونی مدد کی جائے اور غیر متعلقین کو کمپنی کے معاملات میں مداخلت سے باز رکھا جائے علاوہ ازیں ساڑھے چھ سالہ حساب کتاب کر کے انکے منافع کو وصول کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدالتی فیصلے کو جو مجاہد نقوی کے کردار کے متعلق تھے فدا حسین کے مقدمہ میں مجاہد نقوی نے ثابت کرایا کہ وہ جملہ فیصلے درست تھے