پنجاب کے بجٹ میں گندم پر دس ارب روپے کی سبسڈی ، پانچ ارب روپے کا رمضان پیکیج
ہفتہ 13 جون 2015 16:56
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) حکومت پنجاب نے مالی سال 2015-16ء کے بجٹ میں صوبہ کے عوام کو نمایاں رعایتیں فراہم کی ہیں جن میں گندم پر دس ارب روپے کی سبسڈی ، پانچ ارب روپے کا رمضان پیکج، ٹرانسپورٹ پر 3.5 ارب روپے کی سبسڈی اور مفت ادویات کی فراہمی کے لئے 10.8 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔حکومت پنجاب نے غریب اور کم آمدنی والے افراد کو معاشی و سماجی تحفظ فراہم کرنے کے لئے پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی قائم کی ہے ۔
یہ اتھارٹی 2ارب روپے کی لاگت سے اپنا پہلا منصوبہ شروع کر رہی ہے جس کے تحت معذور افراد کی امداد اور ان کی معاشی وسماجی بحالی کے لئے ماہانہ وظائف دیئے جائیں گے ۔ حکومت خود روزگار سکیم کے تحت ادارہ اخوت کو 2 ارب روپے بلا سود قرضے فراہم کرنے کے لئے فراہم کرے گی۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ 2 ارب روپے کی لاگت سے ہیلتھ انشورنس بھی شروع کی جائے گی۔ حکومت لاوارث اور بے سہارا بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ تعمیر کر رہی ہے ۔
رحیم یار خان میں زیر تعمیر انسٹی ٹیوٹ اسی ماہ مکمل ہو جائے گا۔ بہاولپور ، ساہیوال میں26 کروڑ روپے کی لاگت سے اداروں کی تعمیرشروع ہو چکی ہے اس کے علاوہ ملتان ، لودھراں، پاکپتن، قصور، لیہ ، حافظ آباد اور شیخوپورہ میں بے سہارا خواتین کے لئے دارالامان قائم کئے جائیں گے ۔ سپیشل افراد کی فلاح و بہبود پر بھی حکومت پنجاب کی خصوصی توجہ ہے اور صوبہ میں 250 اداروں میں 29 ہزار خصوصی طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں جنہیں رہائش، کھانا، امدادی آلات اور یونیفارم مفت فراہم کئے جاتے ہیں اور وظائف بھی فراہم کئے جا رہے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.