سندھ اسمبلی، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 49.736ارب روپے مختص
ہفتہ 13 جون 2015 16:58
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) سندھ کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 49.736ارب روپے رکھے گئے ہیں ،جو رواں مالی سال 2014-15کے 33.425کے مقابلے میں 48.7فیصد زائد ہیں ۔آئندہ سال کراچی کے پانچ ریپڈ بس منصوبوں پر کام شروع کردیا جائے گا ۔پانی کے منصوبے کے۔4اور سیوریج ایس۔ 3پروجیکٹ کے لیے بھی رقم مختص کی گئی ہے ۔
وزیرخزانہ مراد علی شاہ نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سرکلر ریلوے کے ساتھ ماس ٹرانزٹ پروجیکٹ ،پانچ بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے نئے مالی سال میں شروع کیے جائیں گے ۔ان منصوبوں کے تحت یلو لائن پروجیکٹ کورنگی سے صدر ،اورنج لائن پروجیکٹ ضلع غربی اورگرین لائن کو بورڈ آفس چورنگی سے منسلک کیا جائے گا ۔(جاری ہے)
کلومیٹر ٹریک تعمیر ہوگا ۔آئندہ مالی سال میں کام شروع ہوگا ۔بلیو لائن پروجیکٹ کی لمبائی 54کلومیٹر ہوگی ۔دسمبر 2015میں کام شروع ہوگا ۔وی جی ایف فنڈنگ کے تحت 10ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔کراچی سرکلر ریلوے میں جائیکا کا تعاون حاصل ہے ۔پروجیکٹ کا تخمینہ 2.6ارب امریکی ڈالر ہے ۔مالیاتی امور جائیکا سے نئے مالی سال میں طے ہونے کی امید ہے ۔
کراچی میں نکاسی آب ایس 3پروجیکٹ کا تخمینہ 7.982ارب روپے لگایا گیا ہے ۔وفاقی حکومت 3.991ارب روپے فراہم کرے گی ۔500ایم جی ڈی گندا پانی ٹریٹ کیا جائے گا ۔کے 4منصوبے کا تخمیہ 25.522ارب روپے لگایا گیا ہے ۔50فیصد بجٹ حکومت سندھ دے گی ۔پہلے مرحلے کے منصوبے کو 2018میں مکمل کرلیا جائے گا ۔1.52ارب روپے کی لاگت سے کے ایم سی کے موجودہ اسکولوں کو ماڈل اسکولوں میں تبدیل کیا جائے گا ۔1.2ارب روپے کی لاگت سے شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی کا قیام ،سول اسپتال میں 6.3ارب روپے کی لاگت سے بے نظیر بھٹو ایمرجنسی سروسز کمپلیکس ،گلشن اقبال میں 1.73ارب روپے کی لاگت سے 400بستروں پر مشتمل اسپتال ،ایس آئی یو ٹی 5.77ملین روپے کی لاگت سے بچوں کے اسپتال کا قیام، رزاق آباد میں 1.42ارب روپے کی لاگت سے بے نظیر میڈیکل کمپلیکس ،جناح اسپتال کی اپ گریڈیشن کے لیے ایک ارب روپے ،ملیر 15پر تین لینڈ فلائی اوور ،شہید بے نظیر بھٹو فلائی اوور شیرین کمپلیکس ،دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن ،ہالیجی سے پیپری تک 6.2ارب روپے کی لاگت سے 65ایم جی ڈی پانی کی فراہمی کا منصوبہ ،ہاکس بے روڈ کی توسیع،جام صادق پل کی تعمیر نو ،ملیر ہالٹ پر 386ملین روپے کی لاگت سے فلائی اوور کی تعمیر ،مہران ہوٹل پر نصرت بھٹو انڈر پاس 4.587ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا ۔انہوں نے بتایاکہ کراچی میں رواں مالی سال کے آخر میں 700ملین روپے انفرااسٹرکچر کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جاری کیے گئے ہیں ،جس میں 300ملین سڑکوں کے جال ،300ملین برساتی پانی کے نالوں ،اسٹریٹ لائٹس ،126ملین جام صادق پل ،124ملین صفورا گوٹھ سے سپرہائی وے تک سڑک کی تعمیر ،150ملین روپے کے ایم سی کو مشینری کی مرمت کی مد میں دیئے گئے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.