سندھ ، اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے مختص 143.291ملین روپے کے بجٹ کو بڑھا کر نئے مالی سال میں 156.534ملین روپے کردیاگیا

ہفتہ 13 جون 2015 16:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) حکومت سندھ نے گزشتہ سال اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے مختص143.291ملین روپے کے بجٹ کو بڑھا کر نئے مالی سال میں 156.534ملین روپے کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

اضافی طور پر 100ملین روپے بطور گرانٹ ان ایڈ مختص کیے گئے ہیں ،جو اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور ان کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لیے خرچ کی جائے گی ۔جبکہ سالانہ مالیاتی سال 2015-16میں اے ڈی پی میں مختص رقم بڑھ کر 567ملین روپے تک پہنچ گئی ہے ۔حکومت سندھ تعلیمی نصاب میں اقلیتی برادری کی مذہبی کتابوں کو شامل کرے گی ،جو کہ یو این ڈیکلیئریشن 1981کے مطابق ہے ۔جبکہ اقلیتی برادری کے ملازمت کا کوٹہ بھی 5فیصد کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :