امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے نئے مالی سال کے بجٹ میں 64.458ارب روپے مختص

ہفتہ 13 جون 2015 16:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) حکومت سندھ نے صوبے میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو وسائل فراہم کرنے کے لیے نئے مالی سال کے بجٹ میں 64.458ارب روپے مختص کیے ہیں ،جو رواں مالی سال کے 58.623کے مقابلے میں 10فیصد زیادہ ہیں ۔نئے مالی سال کے بجٹ میں پولیس کے لیے 61.8ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

جبکہ رواں مالی سال 50.915ارب روپے مختص کیے گئے تھے ۔رینجرز کے بجٹ میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ۔نئے مالی سال میں رینجرز کے لیے 2.448ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے ۔جبکہ رواں مالی سال 2.2ارب روپے مختص کیے گئے تھے ۔نئے مالی سال میں 6.23ارب روپے بلٹ پروف جیکٹس،پولیس موبائل ،ہیلمٹس ،بلٹ پروف موبائل ،اسلحہ اورکلوز سرکٹ کیمروں کی تنصیب کے لیے مختص کیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس ٹرانسپورٹ کی خریداری کے لیے 2ارب روپے مختص ہوں گے ۔500ملین روپے 200گاڑیوں کوبلٹ پروف اور 100گاڑیوں کو بم پروف بنانے میں استعمال ہوں گے ۔نئے ہتھیاروں کی خریداری کے لیے 2ارب روپے ،نگرانی کے کیمروں اور جدید تیکنیکی آلات کی خریداری کے لیے 6ارب روپے سے زائد مختص ہوں گے ۔پولیس ٹریننگ سینٹرز کی اپ گریڈیشن کے لیے 250ارب روپے ،گواہوں کے تحفظ کے لیے وٹنس پروٹیکشن ایڈوائزری بورڈ قائم کردیا گیا ہے ،جو اس حوالے سے اقدامات کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :