ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز کی بھکاریوں کے خلاف شہر کے مختلف علا قوں میں کارروائی

ہفتہ 13 جون 2015 17:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز نے بھکاریوں کے خلاف شہر کے مختلف علا قوں میں کارروائی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز نے مال روڈ، جی پی او، ریگل چوک، لاہور ہوٹل، لکشمی چوک، اسٹیشن،چائینہ چوک ، جیل روڈ، گلبرگ، مین مارکیٹ لبرٹی، کلمہ چوک، کیمپس، ملتان روڈ، بھیکے وال، مون مارکیٹ، اکبر چوک، کوٹ لکھپت، کالج روڈ، کھوکھر چوک اور دیگر علاقوں میں کاروائی کر تے ہوئے 14بھکاریوں کو پکڑ لیا جن میں 06 عورتیں اور08 مرد بھکاری شا مل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پکڑے جا نے والے10 بھکاریوں کو سبحانی ہوم اور04 بھکاریوں کو ایدھی سنٹر بھج دیا ہے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر سے بھکاریوں کے خاتمہ تک ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔