آپریشن ضرب عضب کو کامیابی سے ایک سال مکمل ، 2763 دہشتگرد ہلاک ، 837 ٹھکانے تباہ ، ہزاروں دہشتگرد اور سہولت کار گرفتار،253 ٹن بارودی مواد ،18087ہتھیار بر آمد
آپریشن میں بڑے پیمانے پر دہشتگردوں کا مواصلاتی نظام اور پناہ گاہیں تباہ کی گئیں،پاک فوج کے 347افسروں اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ، چینی صدر اور دیگر کئی اہم شخصیات کے دورے ،پاک زمبابوے کرکٹ سیریز اور چین پاک اقتصادی راہداری منصوبے کاآغاز آپریشن کے مثبت اثرات کا نتیجہ ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ کی طرف سے آپریشن ضرب عضب کا ایک سال مکمل ہونے پر جاری رپورٹ میں کامیابیوں کی تفصیلات
ہفتہ 13 جون 2015 17:20
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کے جار ی آپریشن ضرب عضب کو کامیابی سے ایک سال مکمل ہوگیا جس دوران 2763 دہشتگرد مارے گئے جبکہ ان کے 837 ٹھکانے تباہ اور 253 ٹن بارودی مواد برآمد کیا گیا، آپریشن میں پاک فوج کے 347افسروں اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ۔ ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق فاٹا خصوصاًشمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں دہشتگردوں کے خلاف گزشتہ سال جون سے شروع ہونے والے میں جاری آپریشن ضرب عضب کو کامیابی سے ایک سال مکمل ہوگیا ۔
اس دوران پاک فوج نے بڑے پیمانے پر کامیابیا ں ھاصل کیں ۔ یہ اہم کامیابیاں دہشتگردوں کے خلاف قبائلی علاقوں خصوصاً شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں حاصل ہوئیں۔(جاری ہے)
دی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضرب عضب کے دوران مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 2763 دہشتگردوں کو ہلاک کرکے ان کے 837 ٹھکانے او ر انفراسٹرکچر بھی تباہ کردیا گیا ۔ آپریشن ضرب عضب کے دوران ہزاروں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں بڑے پیمانے پر دہشتگردوں کا مواصلاتی نظام اور پناہ گاہیں تباہ کی گئیں ۔ جبکہ اس دوران 253ٹن دھماکہ خیز مواد بھی بر آمد ہو ا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مجموعی طور پر 9ہزار انٹیلی جنس آپریشنز کئے گئے جبکہ ہزاروں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کو ہلا ک کیاگیا ۔شہروں میں 218خطرناک دہشتگرد بھی مارے گئے ۔ آپریشن میں پاک فوج کے 347افسروں اور جواں ونے جام شہادت نوش کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق صرف شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں سے ایچ ایم جی ، ایل ایم جی ، سنائپرز ، رائفلوں ، راکٹوں ، لانچرز سمیت ، اے کے 47 سمیت 18087ہتھیار بر آمدہوئے ۔ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ پوری قو م ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے اکٹھی ہوئی اور سول سوسائٹی اس عفریت کو ختم کرنے میں مدد کیلئے اہم کردار اداکررہی ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملک کو دہشتگردوں سے مکمل پاک کرنے تک آپریشن جاری رہے گا ۔ آپریشن کے اثرات سے ماحول انتہائی بہتر ہواچین کے صدر اور دیگر کئی اہم شخصیات نے پاکستان کا دورہ کیا۔ کامیابی سے پاک زمبابوے کرکٹ سیریز کھیلی گئی جبکہ خطے کی تقدیر بدلنے والا منصوبہ چین پاک اقتصادی راہداری کا منصوبہ شروع ہوا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.