مدارس اہل سنت کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں‘ علامہ راغب حسین نعیمی

پاکستان کو لادین ریاست بنانے کی عالمی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے‘ ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

ہفتہ 13 جون 2015 17:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء)مدارس اہل سنت کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں،ہماری وفاداریاں اسلام اورپاکستان کے ساتھ ہیں،پاکستان کو لادین ریاست بنانے کی عالمی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،انتہاء پسندی ،دہشتگردی کے خاتمے اوردیرپا امن کے قیام کے لئے مدارس اہل سنت پاک فوج اور حکومت کے ساتھ ہیں، شہیدوں کے پیروکارملک کو امن کاگہوارہ بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،ہم وطن عزیز کے خلاف کسی عالمی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ان خیالات کااظہار ممتاز عالم دین جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ راغب حسین نعیمی نے گزشتہ روز نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے زیراہتمام شہیدپاکستان ڈاکٹرسرفراز احمد نعیمیؒ کے یادمیں دس روز ہ تقریبات کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب سے ڈاکٹرمفتی حسیب قادری،ڈاکٹرمفتی کریم خان،مفتی انتخاب احمدنوری،مفتی محمدعمران حنفی،محمدضیاء الحق نقشبندی،مفتی قیصرشہزاد نعیمی،قاری امیرقادری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

تقریب میں پیرفاروق امیر،علامہ یاسرسرداری،علامہ عبدالرحمن جلالپوری،علامہ محمدبشیرسیفی،مرکزی جنرل سیکرٹری نعیمین ایسوسی ایشن پیرسیدشہباز احمدسیفی،مفتی مسعودالرحمن نعیمی،علامہ نعیم جاوید نوری،ڈاکٹرفاروق ا حمد،مولانا محمدعمران حسین نعیمی،مولاناابوالحسین فدا حسین قادری،نبیر ہ عندلیب نعیمی(رکن پنجاب اسمبلی)مس صفیہ،نبیلہ شفیق،ثناء فاطمہ،انعم شہزادی،صبیحہ خالد،مس ماریہ ،مس فرحت یاسرسمیت خواتین و حضرات کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مزید کہاکہ برما میں مسلمانوں پر مظالم افسوسنا ک اورقابل مذمت ہیں۔اقوام متحدہ،اوآئی سی ا ورانسانی حقوق کاعالمی تنظیمیں برمی مسلمانوں پرہونیوالے ظلم کے خلاف اپناکردار ادا کریں۔انتہاء پسندی اوردہشتگرد ی عالمی مسئلہ بن چکاہے۔جبر و استحصال کے خلاف معاشرے کے تمام طبقات اپنا کردار کریں۔اسلام امن اورسلامتی کادین ہے بلاوجہ کسی انسان کی جان لینے کی اجازت نہیں دیتا۔

مفتی انتخاب احمدنوری نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ علماء ومشائخ اور مسلم اسکالرز دنیا کے سامنے اسلام کے سوفٹ امیج کو پیش کریں۔مفتی حسیب قادری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مدارس اہل سنت کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں،ہم دہشتگرد گروں کی سرپرستی کرنے والے مدارس سے لاتعلقی اوربیزاری کااظہار کرتے ہیں۔پوری اہل سنت حکومت وقت سے مطالبہ کرتی ہے کہ دہشتگرد گرروں کو تیار کرنے والے اورپناہ دینے والے نام نہاد مدارس کے خلاف فی الفور کریک داؤن کیا جائے۔مفتی قیصرشہزاد نعیمی نے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ وطن عزیز کے استحکام کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔قاری محمدامیرقادری نے کہاکہ آپریش ضرب عضب کی کامیابی کیلئے دعا گوہیں۔