پولیس عوام کی عزت نفس مجروح کرنے کی بجائے تحفظ کیلئے اقدامات کریں، مفتی گلزار یو سفزئی

چیکنگ کے نام پر شہریوں ،صحافی برادری کو تنگ کرنا بند ،امن و امان کا قیام یقینی بنایا جائے،جماعت اہلسنت بلوچستان

ہفتہ 13 جون 2015 17:30

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) محکمہ پولیس عوام الناس کی جان و مال اور عزت نفس کے تحفظ کا پابند ادارہ ہے کچھ دنوں سے پولیس اہلکاروں کی عید ی کے دن شروع ہو چکے ہیں جبکہ پو لیس اہلکار عو ام النا س کی عزت نفس مجروح کرنے کی بجائے ان کے تحفظ کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائیں اور احل آفسیران کو کوئٹہ شہرمیں تعینات کرکے اختیارات تفویض کیے جائیں ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت کے رہنما مفتی گلزار قادر ی یوسفزئی نے صحافی علی نواز ابڑو اور داد محمد جاموٹ سے ضلعی دفتر ،میں گفتگو کرتے کیا ،چیکنگ کے نام پرعام شہریوں جن میں بوڑھے بچے وجوان اور اسکول و کالج یونیورسٹی کے طلباء طالبات شامل ہیں جھنیں چیکنگ کے پر روک کر تنگ کیا جارہا ہے جس سے انھیں کا فی مشکلات پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑہا ہے ان کا کہنا تھا کہ رشوت طلب کرنے کا بازار بند کرکے محب وطن اعلی حکام امن وامان کا قیام ممکن بنانے اور عوام الناس وصحافی برادری کو چیکنگ کے نام پر تنگ کرنے کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں تاکہ اجتماعی طور پر سب کو فائدہ ہوسکے اگر کو ئی شخص قانون شکنی کا مرتکب پایا جائے تو اس سے رشوت کا تضاضہ نہیں بلکہ قانون کے مطابق معاملہ کیا جائے تاکہ لوگوں کا قانون اور اسکے محافظوں پر اعتماد بحال ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :