یورپین ممالک کیساتھ تجارت کو بہتر بنانے کیلئے اسلا م آباد چیمبر کا وفد یورپ کے دورے پر

پاکستان ،ہنگری کے مابین باہمی تجارت کو فروغ دینے کیلئے عمدہ مواقع موجود ہیں ، تجارتی وفود کا باکثرت تبادلہ کریں،محمد شکیل منیر ،محمد اشفاق حسین چٹھہ

ہفتہ 13 جون 2015 17:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ایک تجارتی وفد چیمبر کے سنیئر نائب صدر محمد شکیل منیر اور نائب صدر محمد اشفاق حسین چٹھہ کی قیادت میں ان دنوں یورپ کے دورے پر گیا ہوا ہے تا کہ یورپی ممالک کے ساتھ پاکستان کی تجارت کو بہتر کرنے کیلئے نئے مواقع تلاش کئے جا سکیں۔ وفد میں نعیم صدیقی، محمد فہیم خان، ظہور احمد خان، عابد لطیف، شبیر احمد ،طارق جاوید، اشعر حفیظ، ضیاء خالد چوہدری اور ایم عمران شامل ہیں جو ماربل، ٹیکسٹائل، آئل مینوفیکچرز، رئیل اسٹیٹ اور تعمیرات، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ، آٹو موبائلز اور درآمد ات و برآمدات سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔

وفدنے اب تک ہنگری،آسٹریلیااور چیک ریپبلک کا دورہ کیا ہے اور ان ممالک کے نجی شعبوں کے ساتھ مفید ملاقاتیں کیں ہیں جن میں پاکستان اور یورپ کے مابین باہمی تجارت کو مزید ترقی دینے کے لئے مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سنیئر نائب صدر محمد شکیل منیر اور نائب صدر محمد اشفاق حسین چٹھہ نے ہنگرین نیشنل ٹریڈنگ ہاؤس میں ہنگری کے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ہنگری کے مابین باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لئے عمدہ مواقع موجود ہیں لہذا دونوں ممالک کو چائیے کہ وہ تجارتی وفود کا باکثرت تبادلہ کریں تاکہ باہمی مفادات کے شعبوں میں تعاون کو بڑھا کر ان سے استفادہ حاصل کیا جا سکے۔

نہوں نے کہا کہ ہنگری یورپ کے وسط میں واقع ہے جبکہ پاکستان بھی جنوبی، وسطی ایشیا اور مشرق وسطی سمیت دیگر ممالک تک رسائی کے لئے ایک بہتر گزرہ گا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہنگری اور پاکستان کا بہتر محل وقوع دونوں ممالک کو کاروبار کے شاندار مواقع فراہم کرتا ہے لہذا دونوں ممالک کو چائیے کہ وہ خاص طور پر تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں تاکہ دو طرفہ تجارت کو مذید وسعت دی جا سکے۔

شکیل منیر اور محمد اشفاق حسین چھٹہ نے ہنگری کے تاجروں پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے پائے جانے والے سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہنگری کے سرمایہ کاروں کو چائیے کہ وہ پاکستان میں زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، آٹو موبائلز، ادویات، ہاؤسنگ اور توانائی سمیت متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کرکے ان مواقعوں سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے لہذا ہنگری کو چائیے کہ وہ زرعی مصنوعات کو بہتر بنانے کے لئے پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی ، بہتر معلومات اور اور ماہرین فراہم کرے اس کے علاوہ دونوں ممالک کو سائنس اور تعلیم کے میدان میں بھی ایک دوسرے سے تعاون بڑھانا چائیے۔ہنگرین نیشنل ٹریڈنگ ہاوس کی انٹرنیشنل ڈائریکٹر مس اگنس وین زائل پانڈر نے آئی سی سی آئی کے وفد کو ہنگری کا دورہ کرنے پر خوش آمدید کہا اور ان سے دونوں ممالک کے مابین معاشی تعلقات اور باہمی تجارت کو فروغ کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے وفد کو باہمی تعاون کے مختلف شعبوں سے آگاہ کیا اوراس بات پر زور دیا کہ ہنگری اور پاکستان نجی شعبوں کے مابین براہ راست تعلقات کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دیں تا کہ تاجر برادری دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کو بہتر فروغ دینے کیلئے فعال کردار ادا کر سکے۔

متعلقہ عنوان :