دہشت گردووں کیخلاف پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری
شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی فضائی کارروائی،20 دہشتگرد ہلاک‘ 6 زخمی‘ متعدد ٹھکانے تباہ
ہفتہ 13 جون 2015 17:35
دتہ خیل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ‘ دہشتگردوں کے گرد گھیرمزید تنگ کردیا گیا ‘شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی فضائی کارروائی کے دوران 20 دہشتگرد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دئیے گئے۔
(جاری ہے)
ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقہ پاک افغان سرحد کے قریب دتہ خیل میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے بمباری کی ،اس کارروائی کے دوران 20دہشتگرد مارے گئے،جبکہ 6 زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے،پاک افغان سرحد کے قریب وادی شمالی میں گزشتہ روز بھی جھڑپوں کے دوران پچیس دہشتگرد مارے گئے تھے ،دوروز میں آپریشن ضرب عضب میں 45دہشتگرد ہلاک ہوئے۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.