(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کو عوام کئی بار آزما چکے ہیں دونوں جماعتیں ناکام ہوئیں‘ جب تک عام انتخابات میں دھاندلی کر نیوالوں کو انکے انجام تک نہیں پہنچا لیتے اس وقت تک خاموش نہیں بیٹھیں گے

تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور کی سپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے وفد سے گفتگو

ہفتہ 13 جون 2015 17:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کو عوام کئی بار آزما چکے ہیں دونوں جماعتیں ناکام ہوئی ہیں‘تحر یک انصاف میں جو ولولہ اور جوش ہے اسکی کسی اور جماعت میں کوئی مثال نہیں ملتی‘جب تک عام انتخابات میں دھاندلی کر نیوالوں کو انکے انجام تک نہیں پہنچا لیتے اس وقت تک خاموش نہیں بیٹھیں گے ‘تحر یک انصاف کے نوجوانوں کو مزید جوش اور جذبے سے آگے بڑھنا ہو گا اور تحر یک انصاف ہی ملک سے بے روزگاری اور مہنگائی جیسے ایشوز کو ختم کر سکتی ہے ۔

وہ سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کے وفدسے گفتگو کر رہے تھے تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ ملک کو دہشت گردی سے پاک کر نیوالے ہم کھیلوں کے میدانوں کو آباد کر نا ہو گا مگر حکمرانوں کی توجہ کھیلوں کے میدانوں کی بجائے اور معاملات پر مر کوز ہو چکی ہے جسکی وجہ سے ملک میں دہشت گردی اور دیگر جرائم میں بھی اضا فہ ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کی بات تو کرتے ہیں مگر ان کی تما م پالیساں اور اقدام عوام دشمنی پر مبنی ہو تیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی اور پنجاب کے بجٹ کے کا جائزہ لیں تو اس میں غر یبوں کے مسائل کا حل اور نوجوانوں کو روزگار دینے کیلئے عملی اقدامات کہیں بھی نظر نہیں آتے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی ایمانداری اور محب وطن سیاست کی وجہ سے ملک کے نوجوانوں سمیت ہر طبقہ تحر یک انصاف کے قائدعمران خان کو سپورٹ کر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران عوام کے ووٹوں سے نہیں دھاندلی سے اقتدار میں آئے ہیں اور فارم14اور15کا غائب ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ 2013کے انتخابات میں پاکستانی تاریخ کی بدتر ین دھاندلی ہو ئی ہے اور جب تک دھاندلی کر نیوالے تمام کردار بے نقاب نہیں ہو تے اس وقت ہماری جد وجہد جاری رہے گی ۔