لاہور، شوز فیکٹری میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر

آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ہفتہ 13 جون 2015 17:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) لاہور میں ساندہ بندر ورڈ پر شوز فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ساندہ بندر ورڈ پر شوز فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملنے پر فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ فیکٹری تنگ گلی میں ہونے کے باعث ریسکیو عملے کو امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم فائر بریگیڈ کے عملے نے بڑی مہارت سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکتے ہوئے اس پر قابو پالیا، آتشزگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا۔

متعلقہ عنوان :