پنجاب بجٹ وفاقی بجٹ کی طرح مایوس کن اور غریب دشمن ہے، عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ٹیکسوں کامزید بوجھ لاددیاگیا ہے، بجٹ میں جنوبی پنجاب کے عوام کو نظرانداز کیا گیا
جماعت اسلامی پنجاب کے رہنماؤں کاصوبائی بجٹ پر تشویش کا اظہار
ہفتہ 13 جون 2015 17:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) پارلیمانی لیڈرصوبائی اسمبلی وامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختراور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے پنجاب حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ کووفاقی بجٹ کی طرح مایوس کن قراردیتے ہوئے اسے غریب دشمن بجٹ قراردیاہے۔انہوں نے کہاکہ اس بجٹ میں غریبوں کامعاشی قتل کیاگیا ہے،غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیاگیا۔
بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان پر ٹیکسوں کامزید بوجھ لاددیاگیا ہے۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں ساڑھے سات فیصد اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔تنخواہوں اور پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیاجاناچاہئے۔پنجاب حکومت کی جانب سے پیش کیاجانے والابجٹ غریب کش ہے۔انہوں نے کہاکہ معیشت پرقرضوں کے بوجھ کی وجہ سے حکومت اپنے وسائل کابڑاحصہ قرضوں اور اس پرمارک اپ کی ادائیگی پرخرچ کررہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.