ماہ صیام میں صارفین کوسحر و افطار میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے بھرپور اقدام کئے جا رہے ہیں ، بجلی چوری میں ملوث اہلکاروں کو گھر بھجوا دیا جائے گا ؛عابد شیر علی
ہفتہ 13 جون 2015 18:02
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) وفاقی وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ماہ صیام میں صارفین کوسحر و افطار میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے بھرپور اقدام کئے جا رہے ہیں حتی الوسع کوشش ہو گی کہ سحر و افطار میں لوڈ شیڈنگ نہ ہو ، بجلی چوری میں ملوث اہلکاروں کو گھر بھجوا دیا جائے گااور ان کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی ہو گا ،وزیراعظم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر جنگی بنیادوں پر گرڈسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن اور دیگر تنصیبات کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اوراس مقصد کیلئے اربوں روپے کے فنڈز ریلیز کئے گئے ہیں۔
ملازمین اور افسران اپنے رویوں میں تبدیلی لائیں اور صارفین کیلئے معاون ثابت ہوں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز فیسکوٹرانسفارمر ری کلمیشن ورکشاپ کے توسیعی منصوبے کے افتتاح اور ہیڈکوارٹرز کے دورہ کے موقع پرا جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
انھوں نے بتایا کہ بجلی چوری کے خلاف خصوصی مہم کے دوران ملک بھر میں لاکھوں یونٹس بچائے گئے ۔
انھوں نے مزید کہا کہ۔انھوں نے کہا کہ ہمیں اللہ کے آگے جوابدہ ہونا ہے لہذا ہمیں چاہئے کہ ہم اپنی ذمہ داریوں کو پوری ایمانداری سے نبھائیں۔ انھوں نے بجلی چوری کے خلاف سپیشل سرویلنس ٹیموں کو مزید متحرک کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔ انھوں نے انجئنئیرز اور افسران کو ہدایت کی کہ وہ صارفین سے رابطہ کو مزید بہتر بنائیں غفلت اور کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ٹرانسفارمر ری کلمیشن ورکشاپ کے توسیعی منصوبے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو فیسکو رشید احمداسلم نے بتایا کہ صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے مذکورہ ورکشاپ 2003ء میں قائم کی گئی تھی جس کابنیادی مقصد مناسب قیمت پر صارفین کو معیاری ٹرانسفارمرکی مرمت فراہم کرنا تھا اس سے نہ صرف صارفین کی لاگت بلکہ ان کے قیمتی وقت کی بھی بچت ہو رہی ہے ۔ انھیں کم وقت میں ٹرانسفارمروں کی معیاری مرمت گارنٹی کے ساتھ مہیا کی جا رہی ہے ۔ اس سے کمپنی کے ریونیو میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ 2003سے اب تک 28ہزار 8سو 89ٹرانسفارمروں کی میجر ریپرنگ (Major Repairing)جبکہ 10ہزار 8سو 38ٹرانسفارمر وں کی مائنر رپیرنگ کی جا چکی ہے ۔ اس سے فیسکو کو 704ملین کی بچت ہوئی ہے ۔ توسیعی منصوبے پر 2کروڑ 36کی لاگت آئی ہے اس توسیع کے بعد اب سالانہ 24سو کی بجائے 5ہزار ٹرانسفارمروں کی مرمت کی جا سکے کی جبکہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ توسیعی منصوبے پر خرچ ہونے والی لاگت چھ ماہ میں پوری ہو جائے گی جس پر وزیر مملکت پانی و بجلی نے چیف ایگزیکٹو فیسکو اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے دیگر کمپنیوں کے لئے قابل تقلید قرار دیاانھوں نے ٹرانسفارمر ری کلمیشن ورکشاپ کے افسران اور ملازمین کیلئے ایک بنیادی تنخواہ بونس دینے کا اعلان کیا۔ بعدازاں انھوں نے ورکشاپ کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر چئیرمین فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر خرم مختار، ایم پی اے طاہر جمیل، فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر حمید چوہدری، جنرل مینجر آپریشن اختر رندھاوا فیسکو کے چیف انجنئیرز اور دیگر افسران کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ `متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.