سویٹ ہوم میں زیر کفالت بچوں کی اپنے بیٹوں کی طرح کفالت کی ذمہ داری لیتا ہو ں،ایم این اے معین خاں وٹو

ہفتہ 13 جون 2015 18:02

دیپالپور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ایم این اے میاں معین خاں وٹو نے کہا ہے کہ سویٹ ہوم میں زیر کفالت بچوں کی اپنے بیٹوں کی طرح کفالت کی ذمہ داری لیتا ہو ں اب انہیں کوئی یتیم نہ کہے یہ بچے معاشرے کے خوبصورت پھول ہیں انہیں کبھی مرجھانے نہیں دیں گے ان بچوں کا مستقبل بڑا روزشن دیکھ رہا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلمنٹ ہاؤس کے اہم ذمہ دار خورشید انور کے ہمراہ پاکستان بیت المال کے زہر اہتمام یتیم بچوں کی کفالت کے لئے بنائے گئے سویٹ ہوم کا دورہ کرتے ہوئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سو کی تعداد میں کمسن بچوں کی بہتر تربیت کے حوالے سے سویٹ ہوم کے منتظمین اساتذہ اور خاص طور پر انچارج مس عمارہ کو خراج تحسین پیش کیا جن کی بدولت بچوں کی بہترین تربیت اور انکی ضروریات کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے انہوں نے بچوں بہترین تعلیم بہم پہنچانے پر شہر کے معروف تعلیمی ادارے دی ایجو کیٹر سر سید کیمپس کے ڈاریکٹر چوہدری زاہد حسین کی کاوشوں کو بھی بے حد سراہاانہوں نے کہا کہ دنیاء و آخرت کی بھلائی کے لئے ایسے بچوں کی کفالت اور انکی ضروریات کا خیال رکھنا میری زندگی کا بہترین عمل ہو گا انہوں نے سویٹ ہوم کی انتظامیہ نشاندہی اور مطالبے پر بچوں کے لئے چار پائیاں ،پنکھے ، ائیر کولرز ، الیکٹرک واٹر کولرزاور یوپی ایس وغیرہ کی فوری فراہمی کا یقین دلایا انکے علاوہ ڈسٹرکٹ انچارج پاکستان بیت المال غلام جیلانی نے خطاب کرتے ہوئے ادارہ کی کاوشوں کو بیان کیا اور مختلف بچوں نے ٹیبلو پیش کئے جسے حاضرین نے بے حد سراہااس موقع پر تحصیل صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) و صدر کائرز فورم پنجاب میاں شریف ظفر جوئیہ اور معروف سیاسی و سماجی رہنماء میاں غلام احمد وٹو بھی موجود تھے ۔

`

متعلقہ عنوان :