سندھ کا739ارب کا بجٹ پیش،تنخواہ میں10فیصد ایڈہاک اضافہ،تعلیم اور امن وامان کیلئے سب سے زیادہ رقم مختص
بجٹ خسارہ12ارب72کروڑ،سرکاری ملازمین کے میڈیکل الاؤنس میں25فیصد اضافہ ، عام ملازمتوں کے 14 ہزار 224 مواقع اور سندھ پولیس میں 15ہزار اسامیاں پر کرنے کااعلان، سندھ پولیس کی تنخواہیں پنجاب کے برابر تعلیم کیلیے 144 ارب 67 کروڑ،صحت کیلئے 57 ارب 49 کروڑ روپے مختص،ترقیاتی اخراجات کیلئے 214 ، غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں 503 ارب مختص، کراچی میں میڈیکل کالج قائم کرنے کے اعلان رینجرز کے لیے 2 ارب 44 کروڑ مختص ،بجٹ میں ٹیکس ہدف 126 ارب، ایف بی آر کی وصولیوں کا تخمینہ 432 ارب ،مزدور کی کم سے کم تنخواہ13ہزار مقرر، بجٹ صوبائی وزیرخزانہ مرادعلی شاہ پیش کیا
ہفتہ 13 جون 2015 18:03
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) مالی سال2015-16ء کے لئے سندھ کا 7کھرب39ارب30کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ ہفتہ کو پیش کر دیا گیا ۔نئے مالی سال کے بجٹ میں صوبے کی مجموعی آمدنی کا تخمینہ 7کھرب 26ارب 57کروڑ روپے لگایا گیا ہے جبکہ آمدنی کے مقابلے میں اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ سے آئندہ مالی سال میں بجٹ خسارہ12ارب72کروڑ76لاکھ روپے ہو گا ۔
سندھ حکومت نے مسلسل پانچویں مرتبہ خسارے کا بجٹ پیش کیا ہے ،بجٹ میں سرکاری ملازمین کی موجودہ بنیادی تنخواہ میں 10فیصد کے مساوی ایڈ ہاک ریلیف الاؤنس اور میڈیکل الاؤنس میں25فیصد اضافہ کرنے کے ساتھ 14 ہزار 224 نئی ملازمتیں پیدا کرنے کا بھی اعلان کیاگیا جبکہ نئے مالی سال کے بجٹ میں صحت کا بجٹ 43 ارب سے بڑھا کر57 ارب 49 کروڑ روپے کردیا گیا اور1ارب روپے کی لاگت سے کراچی میں میڈیکل کالج بھی قائم کیا جائیگا، سندھ کے ہسپتالوں میں مشینری اور آلات کے حصول کے لیے 50 کروڑ روپے، فلاحی طبی اداروں کے لیے 13ارب، بیرونی امداد سے چلنے والے منصوبوں کے لیے 2 ارب 38 کروڑ روپے، صحت کے شعبے کی 209 ترقیاتی اسکیموں کے لیے 13ارب 22 کروڑروپے اور میڈیکل ایجوکیشن کے لیے 3 ارب 94 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.