دشمن ملک سے نمٹنے کیلئے کشمیر قوم ہی کافی ہے،چوہدری احسان اللہ طاہر

ہفتہ 13 جون 2015 18:21

فیصل آباد۔13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) سٹی نائب صدر جمعیت علماء اسلام چوہدری احسان الله طاہر نے کہا ہے کہ دشمن ملک سے نمٹنے کیلئے کشمیر قوم ہی کافی ہے۔ کشمیری گزشتہ 65 سالوں سے قربانیاں دے آرہے ہیں۔ اتنی قربانیاں کسی قوم نے آج تک نہیں دیں۔ اُن کا عزم اور حوصلہ پہاڑوں سے بھی زیادہ مضبوط اور بلند ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم مل کر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے۔ حواس باختہ دشمن تیزی سے غلط فیصلے کررہا ہے۔ دشمن بدترین شکست سے دوچار ہو کر ان قریب کئی ریاستوں میں تقسیم ہو جائے گا۔ پاکستانی قوں کے کئی دشمن اپنی حسرتوں پر ماتم کر کے ناکام ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دشمنوں کے عزائم پر سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے اور اُسے شکست دینا ناممکن ہے۔