رواں مالی سال کا ترقیاتی بجٹ 90فیصد تک استعمال کر لیں گے ،آئندہ سال کیلئے 400ارب روپے کا ریکارڈ ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے ،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عرفان الٰہی کا پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 13 جون 2015 18:23
لاہور ۔13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عرفان الٰہی نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ 345ارب روپے رکھا گیا تھاجسے بعد میں نظر ثانی کر کے 290ارب کیا گیا اس میں سے اب تک 83فیصد استعمال ہو چکا ہے اور امید ہے کہ جون کے آخر تک ہم ترقیاتی بجٹ کا 90فیصد تک استعمال کر لیں گے۔گزشتہ روز پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے موقع پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دو بلاک ایلو کیشن رکھی گئی ہے جس کا حجم 20ارب روپے ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 400ارب روپے کا ریکارڈ ترقیاتی بجٹ رکھا گیا ہے جو گزشتہ سال سے 15.7فیصد زائد ہے، اس ترقیاتی بجٹ میں انفراسٹرکچر،اورنج لائن ٹرین،پینے کے صاف پانی کے منصوبے،زراعت اور لائیو سٹاک کی ترقی ،کسانوں کو سستے ٹریکٹرز اور زرعی آلات کی فراہمی ،آبپاشی کے نظام کی بہتری ،شاہراہوں کی تعمیر ،ملتان میں میٹرو ٹرین کا منصوبہ سمیت دیگر توانائی کے بڑے منصوبے شامل ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.