رمضان قریب ہے ،عوام کو سستے داموں مرغی ، اس کاگوشت فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے

زندہ مرغی 210،گوشت 300روپے فروخت کیاجائیگا، آل بلوچستان پولٹری ایسو سی ایشن کے عہدیداروں کی پریس کانفرنس

ہفتہ 13 جون 2015 18:36

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) آل بلوچستان پولٹری ایسو سی ایشن کے سرپرست اعلیٰ ملک داد محمد ناصر ، صدر حاجی راز محمد نائب صدر لالا عبدالغفار جنرل سیکرٹری سید علا والدین آغا نے کہا ہے کہ رمضان قریب تر ہے ہم نے عوام کو سستے داموں پر مرغی اور اس کا گوشت فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے زندہ مرغی 210اور گوشت 300روپے فروخت کیاجائے گا۔

اس کافیصلہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران کیا گیا ہے انہوں نے اس بات کااعلان ہفتے کو کوئٹہ پریس کلب میں مشترک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان چند سال قبل پولٹری فار منگ کے حوالے سے نمایا مقام رکھتاتھا لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے۔ کہ حکومتی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے یہ صنعت روبہ زوال ہوا اور ااب اس کانام ونشان مٹ رہاہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں لائیو سٹاک محکمہ کی کوئی لیباٹری موجود نہیں کہ جہاں فیڈز اور میڈیسن کامعیار چیک کیا جاسکے کیونکہ بلوچستان میں بارہ سے آنے والی فیڈ ز اور ادویات غیر معیاری زائد المعیاد ہوتی ہے ۔ بلوچستان بھر میں پولٹری سے وابستہ صنعت کے مالکان اور مزدوروں کو قومی شاہراہوں پر کوئی تحفظ حاصل نہیں اور ستم کی بات یہ ہے کہ ہر سڑک پر پولیس کا ٹریفک عملہ بھی بے جا تنگ کرنے کے علاوہ پیسے بٹور نے میں مصروف رہتے ہیں۔

اور بلوچستان میں پولٹری صنعت کے فروغ کیلئلے حکومتی فنڈز ایسو سی ایشن کے توسط سے تقسیم اور خرچ نہیں کیا جارہاوہ ضائع ہورہاہے اور اس کا کوئی فائدہ نہیں ہورہاہے ۔ ہمارا مطالبہ اور اپیل ہے کہ حکومت پولٹری صنعت اور فارمنگ کے فروغ اور ترقی کیلئے سنجیدہ اقدامااٹھائے تاکہ اس صنعت سے معیشت کو فائدہ ملے اور ہمسایہ ممالک افغانستان اورایران کو بھی برآمدکر سکیں ۔

حکومتی سرپرستی اور توجہ نہایت ضروری اور ناگزیر ہے اور بلوچستان میں لیباٹری قائم کرکے فیڈز اور میڈیسن کو چیک کیا جانا چاہئے اس کے علاوہ قومی شاہراہوں پر ٹرکوں اور مزدوروں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ٹریفک عملے کو پابند کیاجائے کہ وہ کسی بھی طورپر پولٹری صنعت سے وابستہ افراد کو تنگ نہ کریں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بلوچستان پولٹری ایسو سی ایشن مرغی اور اس کا گوشت پنجاب سے جو ریٹ آتا ہے وہ اس کے مطابق ہم اس کو فروخت کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :