پاکپتن ، ڈکیتی ،چو ری کی تین وارداتوں میں لاکھوں روپے کے موٹر سائیکل ،نقدی درخت چرا لئے گئے

ہفتہ 13 جون 2015 18:47

پاکپتن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ڈکیتی اور چو ری کی تین وارداتوں میں لاکھوں روپے کے موٹر سائیکل ،نقدی درخت چرا لئے گئے۔

(جاری ہے)

پہلی واردات چار مسلح ڈاکو چک 11-KB کے سلطا ن احمد کے ڈیرے میں داخل ہوئے اور گن پوٓئنٹ پر 64075 روپے مالیت کا موٹر سائیکل ،نقدی وغیرہ لوٹ کر فرار ہوگئے دوسری واردات میں تین نامعلوم چوروں نے شاہد نذیر کا 20000 روپے مالیت کا موٹر سائیکل pkk-5025 محمد شعبان محلہ چاہ دوہٹہ کے گھر کے باہر سے چرا کر لے گئے تیسری واردات میں دو چوروں نے چک 30-EB کے محمد حسین کی زمینوں سے دو درخت اور مٹی چرا کر لے گئے۔پولیس نے الگ الگ مقدما ت درج کر لیے ہیں ۔