انسدا د دہشت گردی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان کا جھنڈا لہرا نے والے دہشت گرد کو جیل بھیج دیا

ہفتہ 13 جون 2015 19:07

انسدا د دہشت گردی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان کا جھنڈا لہرا نے والے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) انسدا د دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت نے طالبان کا جھنڈا لہرا کر پاکستان کے خلاف نعرہ بازی کرنے والے کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گرد کو جیل بھیج دیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو تھانہ بہارہ کہوپولیس نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد ضیاء الرحمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جس پر جج سہیل اکرم نے 14روز کیلئے ملزم کو جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ واضح رہے کہ ملزم نے اتھال چوک میں طالبان کا جھنڈا لہرا کر پاکستان کے خلاف اور تحریک طالبان کے حق میں نعرہ بازی کی تھی جس پر اسے گرفتار کرلیاگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :