`کراچی،بجٹ میں قلمی ناموں سے لکھنے والوں پر 14فیصد ٹیکس عائد `

ہفتہ 13 جون 2015 19:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) نئے مالی سال 2015-16ء کے بجٹ میں میں قلمی ناموں سے لکھنے والوں پر 14فیصد ٹیکس عائد کردیا گیا ہے جبکہ تجارتی جائیداد کرایے پر دینے پر 6 فیصد ٹیکس عائدکیا گیا،کنٹریکٹ اورپرچیزآرڈ پرہر 100روپے پر5 پیسے اسٹامٹ ڈیوٹی ہوگی،سی ڈی سی اکاونٹ رکھنے والوں پرانشورنس پالیسی اورشیئرز ٹرانسفرپر اسٹامپ ڈیوٹی عائدکردی گئی،کنکریٹ میٹریل پر6سے14فیصدٹیکس کافیصلہ خدمات فراہم کرنیوالی کمپنی کریں گی،کاپی رائٹ کی خدمات پر 10 فیصد ٹیکس عائد کیا گیاہے نیلامی کا کاروبارکرنیوالوں پر14 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے،کمیشن ایجنٹس کی خدمات پر14فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے،اشیا کی پیکنگ اورمنتقلی کی خدمات پر14فیصد ٹیکس عائدکیا گیاہے شیئرزسے متعلق دستاویزات،رجسٹریشن،ٹیرف پربھی ٹیکس لگادیاگیا،کوالٹی کنٹرول اورٹیسٹنگ کی خدمات پر14فیصد ٹیکس عائد کیا گیا،طبی لیبارٹریزکی خدمات پر14 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے،بینکوں اور نادرا پر یوٹیلٹی بلوں کی وصولی پر 14 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا۔

`

متعلقہ عنوان :