`ایف بی آر کے چندافسران سیلولر اور ازنٹرنیٹ پرووائڈر کمپنیوں کو فائدہ پہنچا کر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں،سہیل مظفر کا وزیراعظم کو خط
اگر قانون 2009سے لاگو ہوا تو اس عرصہ کے دوران لیا گیا ٹیکس سیلولر اور ازنٹرنیٹ پرووائڈر کمپنیوں کو واپس کرنا پڑے گا،چیئرمین ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل`
ہفتہ 13 جون 2015 19:43
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے چیئرمین سہیل مظفر نے وزیراعظم میاں نواشریف کو لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )کے چندافسران سیلولر اور ازنٹرنیٹ پرووائڈر کمپنیوں کو فائدہ پہنچا کر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے چیئرمین سہیل مظفر نے اپنے خط میں کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو ایک شکایت موصول ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر کے چند افسران نے سیلولر فون کمپنیز اور انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ ملکر انکم ٹیکس کے قانون میں تبدیلی کرائی ہے جس سے حکومت کو سالانہ 30ارب روپے کا نقصان پہنچے گا۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے چیئرمین نے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کے تحت سیلولر کمپنیوں اور انٹرنیٹ کی سہولت مہیا کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے کاٹی گئی رسیدوں پر6فیصدکے حساب سے کم سے کم ٹیکس لگایا گیا تھا اس میں کارپوریٹ اور نان کارپوریٹ سروس پرووائیڈر بھی شامل تھے،ایف بی آر نے2015کے فنانس بل میں تجویز دی ہے کہ یہ کم از کم ٹیکس ایڈجسٹ ہوسکے گا اور یہ قانون 2009سے لاگو ہوگا۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.