این اے 122کے ووٹوں کی تصدیق سے متعلق چیئرمین نادرا شدید حکومتی دباؤ میں ہیں، وہ جرح کے دوران کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے، یہ بھی تسلیم کر لیا کہ غیر تصدیق شدہ ووٹوں کی مختلف درجہ بندی اعداد و شمار کا ردوبدل ہے ، وہ سچ نہیں بول رہے
تحریک انصاف کے چیئرمین کی ترجمان شیریں مزاری کا الیکشن ٹریبونل میں سماعت پر ردعمل کااظہار
ہفتہ 13 جون 2015 20:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ترجمان اور رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے کہا ہے کہ این اے 122کے ووٹوں کی تصدیق کے حوالے سے چیئرمین نادرا حکومت کے شدید دباؤ میں دکھائی دیتے ہیں، وہ جرح کے دوران کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے، چیئرمین نادرا نے یہ بھی تسلیم کر لیا کہ غیر تصدیق شدہ ووٹوں کی مختلف درجہ بندی اعداد و شمار کا ردوبدل ہے ،ٹریبونل کے جج نے جب انہیں ان کی طرف دیکھ کر بات کرنے کیلئے کہا تو وہ جج سے آنکھیں نہ ملا سکے جس سے ظاہر ہورہا ہے کہ وہ این اے 122کے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق بارے سچ نہیں بول رہے۔
ہفتے کو ٹریبونل میں ہونے والی سماعت پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ چیئرمین نادرا ٹربیونل میں این اے 122 بارے ضمنی رپورٹ جمع کرانے پر جرح پر کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔(جاری ہے)
جج نے چیئرمین نادرا کو کہا کہ ٹربیونل کی طرف کسی قسم کی ضمنی رپورٹ نہیں مانگی گئی تھی، ضمنی رپورٹ جمع کرا کر انہوں نے اپنی حدود سے تجاوز کیا ہے، چیئرمین نادرا صرف یہ وضاحت کر سکے کہ انہوں نے ضمنی رپورٹ اپنے وکلاء کے مشورے پر جمع کرائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوران سماعت چیئرمین نادرا کاؤنٹر فائلز پر غلط شناختی کارڈ کے اندراج کو انسانی غلطی قرار دیتے رہے، جس پر جج نے انہیں کہا کہ یہ محض ایک قیاس آرائی ہے اور چیئرمین نادرا کی ذمہ داری نہیں کہ وہ اس غلطی کی وضاحتیں کریں۔ نادرا چیئرمین نے ٹربیونل میں یہ بھی تسلیم کر لیا کہ غیر تصدیق شدہ ووٹوں کی مختلف درجہ بندی اعداد و شمار کا ردوبدل ہے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ آج کی سماعت سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وہ خدشات درست ثابت ہو گئے کہ حکومت چیئرمین نادرا پر دباؤ ڈال کر غلط اعداد و شمار اور رپورٹ تیار کروا رہی ہے اور دھاندلی کے خلاف تحقیقات پر اثر انداز ہو رہی ہے۔(اح+ع ع)مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ سے متعلق اہم اجلاس
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.