الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں 3مراحل میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

ہفتہ 13 جون 2015 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں 3مراحل میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہفتہ کو الیکشن کمیشن کے سینئر عہدیدار نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔

(جاری ہے)

2015ء کو آگاہ کیا کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد کی یونین کونسلز کے انتخابات ہوں گے، دوسرے مرحلے میں میٹروپولیٹن کارپوریشنز کے انتخابات کرائے جائیں گے جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے میں میئر اور ڈپٹی میئرز کا چناؤ کیا جائے گا، میئر اور ڈپٹی میئرز کے انتخاب میں میٹروپولیٹنز کے ممبران ووٹ ڈال سکیں گے جبکہ یونین کونسلز کے چیئرمین میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب میں حصہ لے سکیں گے