پی سی بی کا آئندہ سال فروری میں پاکستان سپر لیگ ’’ پی ایس ایل‘ ‘ کرانے کا اعلان
سپر لیگ کیلئے غیر ملکی فرم کی خدمات حاصل ، غیر ملکی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے،لیگ فرنچائزڈ ہوگی
ہفتہ 13 جون 2015 20:49
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) پاکستان کرکٹ بور ڈنے آئندہ سال فروری میں یو اے ای میں پاکستان سپر لیگ ’’ پی ایس ایل‘ ‘ کرانے کا اعلان کردیا ، سپر لیگ کیلئے غیر ملکی فرم کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں ، سپر لیگ میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے ۔ ہفتہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 36 واں اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں چیئرمین شہریار خان کی صدارت میں ہوا۔
اجلاس میں سی ای او پی سی بی سبحان احمد ، نجم سیٹھی ، اقبال قاسم سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔اس موقع پر کامیاب دورہ زمبابوے اور ڈومیسٹک کرکٹ کے تنظیمی ڈھانچہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں حالیہ دورہ زمبابوے اور پاکستان سپر لیگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ سال فروری میں متحدہ عرب امارات پاکستان سپرلیگ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی کھیلنے کیلئے مدعو کیا جائے گا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.