انگلینڈ کو13رنزسے ہراکرکیویز نے فتوحات کی ٹرپل سنچری مکمل کرلی

ہفتہ 13 جون 2015 20:53

انگلینڈ کو13رنزسے ہراکرکیویز نے فتوحات کی ٹرپل سنچری مکمل کرلی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کیخلاف دوسرا ون ڈے تیرہ رنز سے جیت لیا،اس کے ساتھ ہی کیویزنیون ڈے کرکٹ میں تین سوویں فتح مکمل کرلی۔اوول میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈیمیں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو تیرہ رنز سے شکست دی کرایک روزہ کرکٹ میں فتوحات کی ٹرپل سنچری مکمل کرلی۔ کیوی ٹیم نے سب سیزیادہ چھ سوچوراسی ایک روزہ میچز کھیل کر تین سوفتوحات مکمل کیں۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقا نے فتوحات کی تیز ترین ٹرپل سنچری چارسوتراسی میچز میں مکمل کی۔آسٹریلیا نے تین سوویں جیت پانچ سوانیس میچ کھیل کرحاصل کی تھی۔ ویسٹ انڈیز پانچ سوچالیس میچز میں تین سوبارسرخرو ہوکرتیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان نے پانچ سو چونسٹھ ویں میچ میں فتوحات کی ٹرپل سنچری مکمل کی تھی، جبکہ چوتھے نمبر پر انگلینڈ نے چھ سوسترہ میچوں میں تین سوویں کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ سری لنکا نے تین سوفتوحات کے لئے چھ سو چھتیس میچز کھیلے۔ بھارت کوتین سوویں فتح چھ سوسینتیس ویں میچ میں نصیب ہوئی۔ جوکہ نیوزی لینڈ کے بعد فہرست میں آخری نمبر پر ہے۔

متعلقہ عنوان :