بھارت کی ایک اور انتہاء پسندی ……بھارتی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جو صرف برہمنوں کیلئے ’’اوپن‘‘ ہے

ہفتہ 13 جون 2015 20:54

بھارت کی ایک اور انتہاء پسندی ……بھارتی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جو صرف برہمنوں ..

گووا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) بھارت میں ذات پات کا نظام معاشرے کو کس قدر بدصورت بنا رہا ہے، اس کا اندازہ خود اس نظام کو فروغ دینے والے انتہا پسندوں کو بھی نہیں ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال بھارتی ریاست کرناٹکا میں ایک بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد ہے جو بظاہر اوپن بیڈمنٹن شپ ہے تاہم یہاں داخلے کی اجازت صرف اعلیٰ پائے کی ہندو ذات سے تعلق رکھنے والے برہمنوں کو ہی ہے۔

(جاری ہے)

اس ٹورنامنٹ کا انعقادکرنے والی تنظیم کے مطابق اس ٹورنامنٹ کے انعقادکا مقصد مخصوص ذات سے تعلق رکھنے والے افراد میں سے باصلاحیت نوجوانوں کو تلاش کرنا ہے۔ برہمنوں کی اس شاخ سے گنتی کے چند افراد ہی قومی سطح پر کھیلوں میں نام بنا سکے ہیں اور اس ٹورنامنٹ کا مقصد اس ذات کے ہندوؤں میں کھیلوں کو فروغ دینا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں ہر عمر کے کھلاڑی کو داخلے کی اجازت ہے، بس شرط دیودنیا برہمن ہونا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان سے متعدد افراد نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی درخواست کی تھی تاہم ان سے پہلا سوال ذات کے بارے میں ہوتا ہے جس کے بعد ہی انہیں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :