نیتھن لیون نے ہف ٹمبلر کا بطور آف اسپنر141 وکٹیں لینے کا آسٹریلوی کرکٹ کا111 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

ہفتہ 13 جون 2015 20:55

نیتھن لیون نے ہف ٹمبلر کا بطور آف اسپنر141 وکٹیں لینے کا آسٹریلوی کرکٹ ..

جمیکا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) آسٹریلوی آف سپنر نیتھن لیون نے آسٹریلوی کرکٹ میں 111 سال قبل قائم کیا گیا ریکارڈ توڑ ڈالا، انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 4 وکٹیں لیتے ہوئے اپنی ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد 144 کر لی، اس طرح انہوں نے ہف ٹمبلر کا بطور آف اسپنر141 وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑا جو انہوں نے 111 سال قبل قائم کیا تھا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم میں ہمیشہ سے لیگ سپنرز کا راج رہا ہے تاہم نیتھن لیون نے آسٹریلوی کرکٹ میں آف سپن بولنگ کو نئی زندگی بخشی ہے۔

ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کنگسٹن جمیکا میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 399 رنز بنائے تھے اور پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی تھی، جواب میں ویسٹ انڈیز ٹیم143رنز پر 8 وکٹیں گنوا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :