`کامونکے ، موٹروے پولیس کے رویہ کے خلاف رکشہ ڈرائیوروں کاشدید احتجاج ،ڈی ایس پی موٹروے کی گاڑی کا گھیراؤ

ضمنی انتخاب کے امیدوار چوہدری اخترخاں کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیاگیا `

ہفتہ 13 جون 2015 21:20

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) میں موٹروے پولیس کے رویہ کے خلاف رکشہ ڈرائیوروں کاشدید احتجاج ،ڈی ایس پی موٹروے کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا،نعری بازی ضمنی انتخاب کے امیدوار چوہدری اخترخاں کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیاگیا ،کامونکے میں موٹروے پولیس بیٹ کے جارحانہ رویہ ،بلاوجہ چلان اور تذلیل کرنے کے خلاف رکشہ ڈرائیوروں نے جی ٹی روڈ پر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا اور درجنوں رکشے سابق رکن صوبائی اسمبلی رانا شمشاداحمد شہید کی رہائش گاہ کے باہر لاکر کھڑے کردئیے اس موقع پر ڈرائیوروں نے بتایا کہ موٹروے پولیس کے افسران بلاوجہ ان کا چلان کرنے کیساتھ ساتھ ان پر تشددکرتے ہیں ان کے سلنڈر وغیرہ اٹھا کر لے جاتے ہیں اور ہمیں ہائی ویز پر رکشے چلانے سے منع کرتے ہیں اگر ایساہی رہا تو ہم اپنے بیوی بچوں کا پیٹ کیسے پالیں گے انہوں نے کہاکہ موٹروے پولیس کا یہی رویہ رہا تو ہمیں اپنے بچے فروخت کرنے پڑھیں گے ،اس حوالہ سے ڈی ایس پی موٹروے پولیس سجاد اکبر گورائیہ نے میڈ یا کو بتایا کہ کم عمرڈرائیور اور کاغذات پورے نہ ہونے کی وجہ سے یہ لوگ انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنتے ہیں اس لئے ان پر کاروائی کرتے ہیں ،جبکہ دوسری طرف تمام ڈرائیورز اپنے مسلے کے حل کے لئے پی پی 100 کے ضمنی انتخاب کے امیدوار چوہدری اخترخاں کے پاس چلے گئے جنہوں نے ان کا مسئلہ فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تو ڈرائیوروں نے اپنا احتجاج ختم کردیا ۔

`

متعلقہ عنوان :