`ڈیرہ مرادجمالی ، قماربازی کے اڈے پر چھاپہ،19گرفتار

پولیس نے داؤپرلگے ہوئے ہزاروں روپے قبضے میں لے کر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا`

ہفتہ 13 جون 2015 21:20

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ڈیرہ مرادجمالی پولیس نے قماربازی کے اڈے پر چھاپہ مارکر19قمارباز وں کوگرفتار کرکے داؤپرلگے ہوئے ہزاروں روپے قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرلیاسٹی پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے مزدورچوک پر ہفتہ کے روز ڈی آئی جی نصیرآبا د قمرالحسن ڈی پی او نصیرآباد محمد سلیم لہڑی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی نصیب اللہ کھوسو اور ایس ایچ او سٹی غلا م حیدر منجھو نے بھاری پولیس کی نفری کے ہمراہ ہدایت اللہ عرف کھکھو کے قماربازی کے اڈے پر چھاپہ مارکر اڈے کے مالک ہدایت اللہ عرف کھکھو شاہ میر،شاہ بیگ ،اللہ داد ،علی حسن،کوڑاخان ،محمد حیات،خان محمد،غوث بخش،یارمحمد،دوداخان،خالدحسین،منظور،عطاء اللہ سمیت 19جواری گرفتارکرکے داوپر لگی 55865ہزارروپے نقدی اور تین موٹرسائیکل اورآلات قماربازی قبضے میں لیکرمقدمہ درج کرلیا چھاپے کے متعلق ڈی ایس پی سرکل نصیب اللہ کھوسو نے بتایا کہ جوئے کے اڈے پر خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کی گئی اور یہ کاروائی جاری رہے گی اور اگرکوئی بھی اس طرح کے منفی سرگرمیوں میں پایا گیا تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی `

متعلقہ عنوان :