ورلڈہاکی لیگ 20جون سے برسلز بیلجیئم میں کھیلی جائے گی

ٹورنامنٹ کے وکٹری اسٹینڈ پرآنے والی 3 ٹیمیں ریو اولمپک 2016 کیلئے کوالیفائی کریں گی ہاکی لیگ میں شریک 10 ٹیموں کو2 پولز میں تقسیم کیا گیا ہے ،پاکستان روایتی حریف بھارت، آسٹریلیا، پولینڈ اور آئر لینڈ کے ساتھ گروپ اے میں شامل گرین شرٹس 24جون کو آسٹریلیا ،26جون کو روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گی

ہفتہ 13 جون 2015 21:24

ورلڈہاکی لیگ 20جون سے برسلز بیلجیئم میں کھیلی جائے گی

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ورلڈ ہاکی لیگ20 جون سے برسلز بیلجیئم میں کھیلی جائے گی ۔ ٹورنامنٹ کے وکٹری اسٹینڈ پرآنے والی تین ٹیمیں ریو اولمپک دوہزارسولہ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ورلڈ ہاکی لیگ بیس جون سے برسلز بیلجیئم میں شروع ہوگی۔ ٹورنامنٹ کے وکٹری اسٹینڈ پرآنے والی3 ٹیمیں ریو اولمپک 2016 کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

ورلڈ ہاکی لیگ میں شریک 10 ٹیموں کو2 پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان روایتی حریف بھارت، آسٹریلیا، پولینڈ اور آئر لینڈ کے ساتھ گروپ اے میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

دس ملکی ٹورنامنٹ کے وکٹری اسٹینڈ پر آنے والی3 ٹیمیں ریو اولمپک2016 کیلئے کوالیفائی کرلیں گی۔ پاکستان ٹیم بدھ کو برسلز روانہ ہوگی۔16 اور18 جون کو قومی ٹیم ورلڈ ہاکی لیگ سے پہلے بیلجیئم کیخلاف2 پریکٹس میچز کھیلے گی۔

بیس جون کو اولمپک کوالیفائرز میں پاکستان پہلا میچ پولینڈ سے کھیلے گا۔24 جون کا قومی ٹیم کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹکراو 26جون کو ہوگا۔28 جون کو پاکستان آخری گروپ میچ آئرلینڈ سے کھیلے گا۔ یکم جولائی کو کوارٹرفائنل کھیلے جائیں گے،جبکہ تین جولائی کوسیمی فائنل اور پانچ جولائی کوفائنل ہوگا۔ `