`ساہیوال،گرمی کی لہر 3افراد جاں بحق 6بے ہوش`

ہفتہ 13 جون 2015 21:25

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) گرمی کی لہر 3افراد جاں بحق 6بے ہوش ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ساہیوال میں گرمی اور لو کی شدت 48گھنٹوں سے بڑھ گئی گرمی اور لو لہر سے چک 9/101ایل میں محمد شریف کی بیوی 46سالہ حنیفاں اور چک 11/9ایل کے محمد بیٹی 24سالہ کھیتوں میں کام کر تے ہوئے بے ہوش ہو گئیں جس پر دونوں کو اسپتال لایا گیامگر وہ دم توڑ گئیں جبکہ چیچہ وطنی کے 40سالہ ناصر شدید گرمی کے سبب بے ہوش ہو گیا جس کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال ساہیوال لایا گیاں جہاں وہ دم توڑ گیا جبکہ دیگر 6افرار جن میں تین عورتیں ،ایک بچی اور دو بوڑھے شامل ہیں گرمی کے سبب بے ہوشی کی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال لایا گیاں جہاں تین کی حالت نازک ہے `

متعلقہ عنوان :