`سعودی نائب ولی عہد محمد بن سلمان کی امیر قطر سے ملاقات،باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال `

ہفتہ 13 جون 2015 21:29

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) سعودی عرب کے نائب ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے دوحہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں خلیجی مملکتوں کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطر کے شاہی محل میں جمعہ کے روز ہونے والی اس ملاقات میں بین الاقوامی تعلقات اور مشترکہ باہمی مفادات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیخ تمیم نے سعودی وزیر دفاع اور نائب وزیر اعظم دوئم محمد بن سلمان اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کے اعزاز میں پرتکلف عشایئہ کا بھی اہتمام کیا۔اس موقع پر قطر کے نائب امیر شیخ عبداللہ بن حماد الثانی کے علاوہ سعودی عرب کے وزیر ثقافت اور اطلاعات ڈاکٹر عادل بن زید الطریفی، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن خالد بن عبدالرحمان العیسی بھی موجود تھے۔ `