`عوامی تحریک پنجاب کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس
آپریشن ضرب عضب کے ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج کوخراج تحسین جے آئی ٹی کی رپورٹ کے خلاف کل14 جون 10 شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہونگے ”سادگی پسند“ خادم اعلیٰ نے سی ایم سیکرٹریٹ کے اخراجات میں204فی صد اضافہ کر دیا اجلاس میں ڈاکٹر رحیق عباسی ، بشارت جسپال کا خطاب،16جون کے احتجاجی جلسہ کے انتظامات پر غور`
ہفتہ 13 جون 2015 21:34
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں آپریشن ضرب عضب کے ایک سال مکمل ہونے اور دہشت گردوں کے خلاف قابل ذکر کامیابیوں پر پاک فوج کوخراج تحسین پیش کیا گیا اور آپریشن ضرب عضب میں شہید ہونیوالے جوانوں اور افسران کی درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی ۔اجلاس کی صدار ت مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی ،اجلاس میں صوبائی صدر بشارت جسپال ،تنویر اعظم سندھو ،راجہ زاہد ،حاجی ولایت قیصر ،میاں عبد القادر،راجہ ندیم و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔
ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے پوری قوم دعا گو ہے ،انشا اللہ بہت جلد وطن عزیز کا چپہ چپہ دہشت گردی کے ناسور سے پاک ہو جائے گا ۔(جاری ہے)
ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں بتایا گیا کہ عوامی تحریک آج 14جون پاکستان کے 10شہروں اسلام آباد،ایبٹ آباد،ڈی آئی خان،گھوٹکی،حیدر آباد،کراچی ،لاڑکانہ ،کوئٹہ ،سبی اور ڈیرہ اللہ یار میں جے آئی ٹی کی رپورٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کر ے گی ،اجلاس میں مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے بتایا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ایک سال مکمل ہونے پر 16جون کو ہونیوالے احتجاجی جلسے سے سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری خطاب کریں گے ۔
آئندہ کے لائحہ عمل کریں اعلان کریں گے ،اجلاس میں 16جون کے احتجاجی ،تعزیتی جلسہ کے انتظامات پر بھی تفصیلی غور کیا گیا ،اجلاس میں پنجاب حکومت کے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے صوبائی صدر بشارت جسپال نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے اخراجات میں 204فی صد اضافہ ،سادگی کے نعروں کی نفی ہے ،سی ایم سیکرٹریٹ کا بجٹ 21کروڑ 99لاکھ 35ہزار مختص کیا گیا تھا جبکہ’ ’ سادگی پسند“ خادم اعلیٰ نے 45کروڑ 17لاکھ 6ہزار خرچ کر ڈالے جو مختص شدہ بجٹ سے 204فی صد زیادہ ہیں،دنیا کے اس مہنگے ترین خادم کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہونا چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کے میٹرو بس جیسے فینسی منصوبوں کی وجہ سے پنجاب نے رواں سال 17ارب روپیہ سود ادا کیا ،حالانکہ عوام کے خون پسینے کی کمائی کا یہ قیمتی پیسہ تعلیم ،صحت اور صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر خرچ ہونا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ ن لیگ مزید برسر اقتدار رہی تو آنے والی نسلوں کا بال بال قرضوں میں جکڑتا چلا جائے گا ۔مزید اہم خبریں
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.