`پشاور، ہائی کورٹ میں اسلامک لائرز موومنٹ کی صوبائی کابینہ کا اجلا س

،20 تا 23 اگست2015 ء ،سنگوٹہ سوات میں چار روز ہ صوبا ئی کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ `

ہفتہ 13 جون 2015 21:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) اسلامک لائرز موومنٹ کے صوبائی صدر خان افضل خان ایڈ ووکیٹ کی صدارت میں ہفتہ کے روز پشاور ہائی کورٹ میں اسلامک لائرز موومنٹ کی صوبائی کابینہ کا اجلا س منعقد ہوا ۔جس میں ممبران ِ خیبر پختونخوا بار کونسل نعیم الدین خان ، شوکت علی یوسف زئی ،نائب صدور ارباب عثمان خان ایڈووکیٹ ،شیر حیات خان ایڈووکیٹ دیر ، فضل رحمن خان ایڈووکیٹ ڈیرہ غازی خان، صوبائی سیکرٹری انفارمیشن شمشاد احمد خان ایڈووکیٹ،آصف علی شاہ ایڈووکیٹ، ضلعی صدر زیارت خان ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

اجلاس میں،20 تا 23 اگست2015 ء ،سنگوٹہ سوات میں اسلامک لائرز موومنٹ کا چار روز ہ صوبا ئی کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اس موقع پر روہنگیا،برما کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے قرار داد بھی پیش کی گئی اور حکومت پاکستان کی سرد مہری کی شدید مذمّت کی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خان افضل خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس کنونشن سے آئی ایل ایم کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

جس سے ملک میں اسلامی حکومت کے لئے راہ ہموار ہو گی۔انہوں نے برما کے ظلم میں پِسے مسلمانوں کی زبوں حالی پر تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کاٹس سے مس نہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت امریکہ اور یہود یوں اور ہندولابی کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے ۔اس سلسلہ میں او آئی سی کا کردار محض صفر کے برابر ہے`

متعلقہ عنوان :